سنندا پشکر موت معاملہ: دہلی عدالت نے ششی تھرور کو کیابری

,

   

پشکر ایک عالیشان ہوٹل کے روم میں 17جنوری 2014کی رات کو مردہ پائی گئیں تھیں
نئی دہلی۔دہلی کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کے روز کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کو ان کی بیوی سنندا پشکر کی ایک عالیشان ہوٹل میں ہوئی موت کے معاملے میں بری کردیاہے۔

ان لائن سنوائی میں اسپیشل جج گیتانجلی گوئیل نے مذکورہ احکامات جاری کئے ہیں۔ تھرور نے جج کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ یہ حقیقت میں پچھلے سات‘ ساڑھے سات سالوں میں ایک اذیت تھی اوریہ ایک بڑی راحت ہے“۔

بحث کے دوران جبکہ پولیس خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعہ 306کے بشمول مختلف الزام عائد کرنے کی مانگ کررہی تھی‘ تھرور کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل وکاس پاہوا نے عدالت کوبتایاکہ ایس ائی ٹی کی جانب سے کی جانے والی جانچ میں سیاسی لیڈر کومکمل طور سے بری کردیاہے۔

پشکر ایک عالیشان ہوٹل کے روم میں 17جنوری 2014کی رات کو مردہ پائی گئیں تھیں۔

یہ جوڑا ہوٹل میں قیام کئے ہوئے تھا کیونکہ تھرور اپنے سرکاری بنگلے کی اس وقت تزین نو کررہے تھے۔

تھرور پر498اے‘ 306ائی پی سی کے تحت دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا اور اس معاملے میں انہیں گرفتار بھی کرلیاگیاتھا۔ انہیں 5جولائی 2018کو ضمانت پر رہا کیاگیاتھا۔