سنٹرل وقف کونسل کی میعاد میں ایک سال کی توسیع

   

تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کی ترقی کیلئے فنڈس کی فراہمی
حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے سنٹرل وقف کونسل کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی صدارت میں سنٹرل وقف کونسل کی میعاد میں 3 فروری2023 ء تک توسیع دی گئی جبکہ ایک سالہ توسیع کا اطلاق 4 فروری 2022 ء سے ہوگا۔ سنٹرل وقف کونسل کے صدرنشین کے علاوہ جن ارکان کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے، ان میں رئیس خاں پٹھان (دہلی) ، سید حنیف علی (حیدرآباد) ، محمد ہارون (دہلی) ، درخشاں اندرا بی (جموں) ، وسیم رحمت علی خاں (ممبئی) ، ٹی نوشاد ایڈوکیٹ (کیرالا) ، شریمتی منوری بیگم (ٹاملناڈو) اور سید زین العابدین علی خاں (اجمیر) شامل ہیں۔ کونسل کا اجلاس نئی دہلی میں مختار عباس نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف ریاستوں کے دورے کے بعد ارکان کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ۔ مختار عباس نقوی نے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ترقی میں سنٹرل وقف کونسل کے اہم رول کا ذکر کیا اور کئی ریاستوں میں ڈیولپمنٹ کیلئے سنٹرل وقف کونسل مدد کر رہا ہے ۔ حنیف علی نے تلنگانہ میں اہم اوقافی جائیدادوں کی ترقی کیلئے مرکز کی جانب سے فنڈس کی فراہمی کی نمائندگی کی۔ انہوں نے تلنگانہ کی اوقافی جائیدادوں کی موجودہ صورتحال اور ناجائز قبضوں کے بارے میں کونسل سے کارروائی کی سفارش کی۔ ر