سنٹرل کمانڈ کا حوثی کروز میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

   

نیویارک: امریکی سنٹرل کمانڈ نے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مزید حملوں کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد یمن میں حوثی گروپ کے نئے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ سے تعلق رکھنے والے چھ اینٹی شپ کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کروز میزائل بحیرہ احمر کی طرف داغے جانے کیلئے تیار تھے۔