سنچورین ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کرنے کے بعد جشن کیلئے بھی منفرد انداز اپنایا اور اس انداز کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔سنچری اسکور کرنے کے بعد وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے اور شیر کی طرح دہاڑے، ان کا یہ انداز شائقین کرکٹ کو خوب بھایا۔بابر اعظم کا ساتھ دینے والے محمد رضوان نے پھر خوشی خوشی کپتان کو گلے لگایا، کرکٹر بابر اعظم نے سجدہ کیا اور پھر ہیلمٹ پر بنے پاکستانی پرچم کو بوسہ دیا۔دوسری جانب محمد رضوان نے اپنی میڈیا ٹاک میں کہا کہ بابراعظم کی سنچری پر انہیں اتنی ہی خوشی ہوئی جیسی اپنی سنچری پر ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ سنچری بابر اعظم کی ہوئی تھی لیکن میں نے ہیلمٹ اْتارا اور انہیں مبارکباد دینے پہنچا۔