سنکرانتی تہوار سے واپس ہونے والوں کیلئے آر ٹی سی کی 3500 خصوصی بسیں

   

حیدرآباد۔/16 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے تلسنکرات کی تعطیلات کے بعد واپس ہونے والے مسافرین کی سہولت کیلئے 3500 خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ۔ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار نے کہا کہ سنکرانتی تہوار کے پیش نظر حیدرآباد سے اضلاع کیلئے خصوصی بسوں کا انتظام تھا۔ تعطیلات کے اختتام کے بعد آج سے عوام کی واپسی کا آغاز ہوچکا ہے۔ آر ٹی سی کے علاوہ وزارت ریلوے نے 110 اضافی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ سجنار کے مطابق عوام کی واپسی کیلئے 3500 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی اور مسافرین کی سہولت کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ر