سنکرانتی تہوار میں مسافرین کی سہولت کیلئے حیدرآباد سے کاکیناڈا کو خصوصی ٹرینیں

   

9 تا 12 جنوری حیدرآباد اور کاچیگوڑہ سے روانگی
حیدرآباد۔یکم؍ جنوری، ( سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار میں مسافرین کی اضافی تعداد سے نمٹنے کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے حیدرآباد تا کاکیناڈا خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد سے 6 خصوصی ٹرینیں 9 تا 12 جنوری چلائی جائیں گی۔ کاچیگوڑہ تا کاکیناڈا ٹاون اور حیدرآباد تا کاکیناڈا ٹاؤن یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان ٹرینوں میں بکنگ کیلئے 2 جنوری صبح 8 بجے سے سہولت کا آغاز ہوگا۔ اس ٹرین میں سیکنڈ اے سی، تھرڈ اے سی، سلیپر اور جنرل بوگی شامل رہیں گے۔ کاچیگوڑہ سے کاکیناڈا ٹاون کیلئے ٹرین 9 اور 11 جنوری کو رات 8:30 بجے کاکیناڈا کیلئے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 8 بجے کاکیناڈا ٹاون پہنچے گی۔ یہ ٹرین 10 اور 12 جنوری کی شام 5:10 بجے کاکیناڈا سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح4:30 بجے کاچیگوڑہ اسٹیشن پہنچے گی۔ یہ ٹرین ملکاجگری ، چرلہ پلی، نلگنڈہ، مریال گوڑہ، پیڈوگورالا، ستنا پلی، گنٹور، وجئے واڑہ، ایلور، تاڑے پلی گوڈم، راجمندری اور سامرلا کوٹہ اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔ حیدرآباد سے کاکیناڈا جانے والی ٹرین 10 جنوری کو شام6:30 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 7:10 بجے کاکیناڈا پہنچے گی۔ واپسی میں 11 جنوری کو رات 8 بجے کاکیناڈا سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 8:30 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔ یہ ٹرین سکندرآباد، نلگنڈہ، مریال گوڑہ، پیڈوگورالا ، ستنا پلی، گنٹور، وجئے واڑہ، گڈی واڑہ، کیکلور، اکیویڈو، بھیما ورم ٹاون، تنکو، راجمندری، انا پرتی اور سامرلا کوٹہ اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔1