سنکرانتی کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 52 خصوصی ٹرینیں

   

حیدرآباد۔/5 جنوری، ( سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار کے پیش نظر مسافرین کی سہولت کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مزید 52 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد میں سکندرآباد، کاچیگوڑہ اور چرلہ پلی ریلوے اسٹیشنوں سے آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ، نرسا پور ، تروپتی اور سریکا کولم کیلئے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو آندھرا پردیش کے کئی علاقوں کا احاطہ کریں گی۔6 جنوری تا 18 جنوری خصوصی ٹرینوں کو چلایا جائے گا تاکہ تلگو ریاستوں کے عوام سنکرانتی کی تعطیلات اپنے خاندانوں کے ساتھ مناسکیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 52 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے اہم شہروں سے گذریں گی۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں نے سنکرانتی تہوار کے دوران زائد خصوصی بسوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں ریاستوں کے آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔1