بیجنگ : چین کے شمالی مغربی صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیتی ایغور برادری کی مبینہ نسل کشی کے بارے میں برطانیہ میں ایک تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نیوکاسل یونیورسٹی میں معتبر اسکالر، وکلاء ، سیاستدان اور انسانی حقوق کے کارکن سنکیانگ میں ایغور اقلیت سے امتیازی سلوک اور جبر و استحصال کے شواہد کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کی طرف سے چین کو ایسے اقدامات روکنے پر مجبور کرنے کے لیے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔