سنگاریڈی، ریاست میں سرفہرست ضلع: ہریش راؤ

   


دگوال میں ڈبل بیڈروم مکانات کے مستحقین میں اونرشپ سرٹیفکیٹس کی تقسیم
کوہیر ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر فینانس و صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ اور رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ، بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیر آباد نے آج کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ 88 ڈبل بیڈروم مکانات کے مستحقین کو اونرشپ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور پریمل ہیلت کیئر فارما کمپنی کی جانب سے دگوال میں واقع پی ایچ سی سنٹر میں اوپی پیشنٹ کے لئے آؤٹ پیشنٹ کے لئے 25 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کردہ بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹی ہریش راؤ نے منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج حلقہ اسمبلی ظہیر آباد میں 156 کروڑ 32 لاکھ روپیوں کی لاگت سے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ ظہیرآباد کی عوام کے لئے ایک بہت بڑی خوشی کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سنگاریڈی ریاست کے 33 اضلاع میں سرفہرست ہے وہ اس لئے کہ ضلع بھر میں گورنمنٹ ہاسپٹلوں میں 86 فیصد حاملہ خواتین کی نارمل ڈیلیوری کی جاتی ہے اور کورونا وائرس میں یہاں کی عوام کو قوت مدافعت کے لئے 98 فیصد ڈوس دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر جے گیتا ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ظہیر آباد کی عوام کو پینے کے لئے پانی تک فراہم نہیں کرسکی۔ آج ظہیر آباد کے ہر گاؤں میں مانجرا کا صاف و شفاف پانی پینے کے لئے سپلائی کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر بی پی پاٹل نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر شرت ایڈیشنل کلکٹر ویراریڈی اور راجہ شری شاہ، آر ڈی او، محمد تنویر الدین، رمیش بابو، شیوا کمار، وجے موہن ریڈی، محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون، محمد کلیم الدین، محمد عمر احمد، نرسمہلو صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، ایم داس، ریاض الدین ڈپٹی سرپنچ دگوال، محمد مدثر احمد، سید ریاض الدین سنگل ونڈو چیرمین، محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر، بکا ریڈی، ایم پی ٹی، جیوتی رام لنگاریڈی دگوال سرپنچ، اس کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے سرکردہ قائدین موجود تھے۔