سنگاریڈی: سروے کا جائزہ ، عہدیداروں سے کلکٹر کی ملاقات

   

اندرون دوہفتہ سروے کی تکمیل، عوام کے ریکارڈس کو احتیاط سے محفوظ رکھا جائے گا

سنگا ریڈی ۔ /9نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے گھر گھر سروے پروگرام میں شرکت کی ۔ ذات پات پر مبنی مردم شماری پروگرام کا آغاز وارڈ نمبر 22 رام نگر سنگا ریڈی سے عمل میں آیا۔ کلکٹر نے سنگا ریڈی منڈل کے کتلا پور میں بھی گھر گھر سروے پروگرام کے دوران عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات اور دیگر طبقات کی سماجی معاشی تعلیمی اور سیاسی پسماندگی کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری ملازمین کی ٹیم گھر گھر پہنچ کر ہر خاندان کی تمام تفصیلات درج کر رہی ہے، عوام کو چاہیے کہ گھر گھر سروے میں اپنے تفصیلات درج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور دو ہفتے میں مکمل ہو سکتا ہے ضلع سنگاریڈی میں 4 لاکھ 10 ہزار خاندانوں کا سروے عمل میں آئے گا، اس خصوص میں تمام عہدیداروں کو تربیت دی گئی ہے اور وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں گے، گھر گھر سروے کے ریکارڈ کو انتہائی احتیاط کے ساتھ محفوظ رکھا جائے گا، گھر گھر سروے پروگرام کا آغاز دامودر راج نرسمہا ریاستی وزیر صحت اور انچارج وزیرکرچکے ہیں۔ گھر گھر سروے پروگرام کے بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے 3400 عہدے داروں کو تربیت دی گئی ہے جو کہ گھر گھر پروگرام کے دوران سوالات معلوم کرتے ہوئے درج کریں گے ، اگر کوئی گھر کا فرد باہر ہونے پر بھی سروے کے دوران تفصیلات پیش کرنے پر بھی قبول کیا جائے گا۔ اس خصوص میں ہر اسمبلی حلقہ کیلئے ایک نوڈل آفیسر ہرمنڈل کیلئے ایک اسپیشل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔