سنگاریڈی میں آر ٹی سی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

   

سنگاریڈی 30 ؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی یونین ملا زمین سنگاریڈی کی جانب سے آج صبح 11 ؍بجے ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے جے اے سی کے ریاستی سطح کے جلسہ سرور نگر کیلئے روانہ ہوئے آر ٹی سی یونین کے قائدین نے کہا کہ متحدہ ضلع میدک کے 8 آرٹی سی بس ڈپوز سے دو ہزار سے زائد آر ٹی سی ملا زمین شرکت کیلئے روانہ ہوئے ہیں ۔ آر ٹی سی ملا زمین نے اپنے مسائل کو حل کروانے حکومت کو بار ہا متوجہ کروانے کی کوشش کی گئی ۔آر ٹی سی ملا زمین یونین کے قائدین علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کی تائید کر تے ہوئے ریاست تلنگانہ کے قیام میں کلیدی رول ادا کیا تھا اور اس وقت کے سی آر نے آرٹی سی ملا زمین کو ان کے تمام مسائل کو بر سر اقتدار آتے ہی حل کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ اقتدار میں آکر 6 سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے لیکن آر ٹی سی ملا زمین کے مسائل ہنوز جوں کہ توں ہیں ۔ حلقہ اسمبلی حضور نگر کی ترقی کیلئے 100 کروڑ روپئے کا اعلان کر نے والے کے ۔ سی ۔ آر کے پاس آر ٹی سی کیلئے 47 کروڑ روپئے کی اجرائی کیلئے نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد آر ٹی سی ملا زمین کی یکسوئی عمل میں لائی جائے۔