سنگاریڈی میں جلسہ امام حسین ؓ، مولانا سید شاہ رضوان پاشاہ قادری کا خطاب

   

سنگا ریڈی۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جلسہ سید الشہداء نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین ؓ زیر اہتمام خواجہ غریب نواز فاؤنڈیشن سنگاریڈی مسجد دیندار خان اوپر بازار سنگاریڈی میں جلسہ کا آغاز حافظ وقاری محمدعبدالمجید کی قرأت کلام پاک سے ہوا ، محمد ریاض شامیری کاظمی نے بارگاہ رسالت ؐ میں نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی مولوی محمداکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری نے نظامت کے فرایض انجام دیئے۔ اس کے بعد ترجمان قادریت بانی و صدر قران اکیڈیمی ڈاکٹر الحاج سید شاہ رضوان پاشاہ قادری حیدری خصوصی خطاب کیا۔ جلسے کے اختتام پر محمد امین الدین قادری نے سلام خیر الانام پیش کیا۔ اس موقع پر حضرت کے ساتھ مولوی محمداکرام علی عمرعزیزی نوری چشتی القادری صدر خواجہ غریب نواز فاؤنڈیشن سنگاریڈی محمد جاوید علی قادری، صدر ٹی این جی اوز حافظ محمد عبدالمجید، محمد خسرو احمد، زبیرشطاری ، حافظ محمد قطب الرحمان مسجد دیندار خان کی انتظامی کمیٹی کے صدر محمد عبدالوحید منا بھائی اور معتمدمحمد عبدالحفیظ اشو موجود تھے۔