سنگاریڈی میں خاک طیبہ فاونڈیشن کی جانب سے بلانکٹس کی تقسیم

   

سنگاریڈی 4 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد محمود علی اسیر الہاشمی چیرمین و بانی خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی کے بموجب موسم سرما اپنے عروج پر پہنچ رہا ہے اور سردی نا قابل برداشت حد تک پہنچ چکی ہے۔ اتنی سردی میں بھی سماج کا ایک حصہ ایسا ہے جن کے پاس سردی سے محفوظ رہنے درکار ملبوسات اور چادریں نھیں ہے ۔ چنانچہ خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی سابق کی طرح اس موسم سرما میں میں دو سو بلانکٹس مستحقین میں تقسیم کر رہی ہے۔ سنگاریڈی اور اس کے نواح میں مختلف دینی اقامتی مدارس کے طلباء میں بلانکٹس تقسیم کئے گئے ۔ اس کے علاوہ سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سونے والے بے سہارا افراد اور سرکاری دواخانے میں مختلف مواضعات سے علاج کی غرض سے آنے والے غریب مریض اور ان کے تیمارداروں میں بھی بلانکٹس تقسیم کئے گئے۔ قدیم بس اسٹانڈ تا پوتریڈی پلی چوراستہ سڑکوں پر سونے والے افراد کو بلانکٹس دئے گئے محمد محمود علی اسیرالہاشمی نے بتایا کہ فاونڈیشن کی جانب سے غریب طلباء بالخصوص ترک تعلیم کرنے والے اور دینی مدارس کے طلباء اگر ایس ایس سی و انٹر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو ان کی اڈمیشن فیس خاک طیبہ فاونڈیشن ادا کرے گی۔ آخری تاریخ 11 ڈسمبر ہے خواہشمند اپنے سرٹیفیکٹس کے ساتھ رابطہ پیدا کریں۔