سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔تین افرادہلاک

   

حیدرآباد۔25جولائی ( یواین آئی ) سنگاریڈی میں سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کندی منڈل کی ناندیڑ ۔ اکولہ ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب اکشے پاترافانڈیشن سے وابستہ ان نوجوانوں کی بائیک، کندی کے قریب ڈی سی ایم وین سے ٹکراگئی ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔مہلوکین کی شناخت ابھیشیک، سندیپ اور نوین کے طور پر ہوئی ہے ، جن کی عمریں 28 سال سے کم ہیں۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔