تکمیل شدہ کاموں کی رپورٹ پیش کی جائے ، عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت
سنگا ریڈی ۔13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع میں سی ایس آر فنڈز کا شفاف استعمال کیا جانا چاہئے پی پروینیا ضلع کلکٹر نے سنگا ریڈی کلکٹریٹ سی ایس ار فنڈز کے استعمال کے لیے ترقیاتی کمیٹی کی تشکیل دیتے ہوئے کاموں کو انجام دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کہا ضلع کی بڑی، درمیانی اور چھوٹی صنعتیں ضلع کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ترقیاتی کام انجام دے سکے سی ایس ار فنڈز کے استعمال کے لیے مخصوص رہنما اصول وضع کیے جائے سی ایس ار فنڈز تعلیمی اور طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کے لیے ضلع کلکٹر پی پروینیا نے کہا کہ سی ایس آر فنڈز سے کئے گئے کام میں شفافیت ہونی چاہئے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ یہ کمیٹی ہر 15 دن بعد ضلع میں سی ایس آر فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد کرے اور کئے جانے والے کاموں کی رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت، طبی صحت، محکمہ تعلیم اور میونسپل پنچایت راج محکموں کے افسران اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اس موقع پر ضلع میں میڈیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں CSR فنڈز کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ سی ایس آر فنڈز سے کئے جانے والے ہر کام کی جانچ اور منظوری کے لئے ایک نظام قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آر فنڈز سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی ذمہ داری تمام محکموں کے عہدیداروں پر عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر، سی پی او بالاشوری، ڈی سی ایچ او سنگاریڈی، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر گایتری دیوی، ڈی ای او وینکٹیشورلو اور محکمہ صنعت کے افسران نے شرکت کی۔