سنگاریڈی میں مشاعرہ

   


سنگاریڈی: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فارو یمنس سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب 16 ؍مارچ ‘ بروز منگل بوقت شام 7 ؍بجے ‘ بمقام گورنمنٹ ڈگری کالج فارو یمنس اوپر بازار سنگاریڈی میںایک عظیم الشان مشاعرہ زیر اہتمام ہفتہ وار ترکش ہند‘ زیر صدارت جناب ایم اے ۔ حکیم ایڈ وکیٹ قائد ٹی آر ایس و سابق نائب صدرنشین اردو اکیڈ یمی آندھر ا پردیش منعقد ہو گا۔جس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود انچارج رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر ؍سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ‘ پروفیسر مجید بیدار ‘ پروفیسر فا طمہ پروین اور ڈاکٹر عابد معز بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرئینگے جبکہ ڈاکٹر حمیرہ سعید ‘ جناب احمد اللہ قریشی ‘ جناب سید عصیم قریشی ‘ جناب ڈاکٹر نا ظم علی اور جناب آصف علی مہما نا ن اعزازی ہو نگے۔اس مشاعرہ کے کنوینر جناب طاہر رومانی ایڈ یٹر ترکش ہند اور کو کنوینر جناب ڈاکٹر سید حبیب امام قادری ہو نگے۔مد عو شعرائے کرام میں جناب ڈاکٹر رئوف خیر ‘ جناب آغا سروش ‘ جناب سردار سلیم ‘ جناب فرید سحر ‘ جناب وحید پا شاہ قادری ‘ محترمہ تسنیم جو ھر کے علاوہ میز بان شعراء سنگاریڈی جناب سعداللہ سبیل ‘ جناب فیاض علی سکندر اور جناب ڈاکٹر نوید عبدالجلیل اپنا مخصوص کلام سنا ئینگے۔اور جناب سردار اثر نظامت کے فرائض انجام دئینگے۔ انہوں نے سنگاریڈی کے محبان اردو سے معہ دوست احباب کے ساتھ شرکت کی خواہش کی۔