سنگاریڈی میں موک ٹسٹ کا اہتمام

   

سنگاریڈی 27/نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع اقلیتی بہبود افیسر سنگاریڈی ڈی۔ دیوجا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ میناریٹیز اسٹیڈی سرکل وکیریر کونسلنگ سنٹر حیدرآباد کے زیراہتمام پہلا مفت تمثیلی امتحان Mock Test کا 2 اور 3 ڈسمبر کو اوردوسرا تمثیلی امتحان Mock Test ، 9 اور 10 ڈسمبر 2024 صبح 10.30بجے تا شام 4.30 بجے تک منعقد ہوگا۔ ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود سنگاریڈی ڈی۔ دیوجا نے کہا کہ مسلم ، کرسچن ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین کے امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس امتحان میں وہی امیدوار اہل ہونگے جنہوں نے گروپ II کیلئے اپنی درخواست داخل کی ہوں۔ اس تمثیلی امتحان سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 29نومبر 2024 ، شام 5 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے دفترکے اوقات پر ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود پہلی منزل انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس سنگاریڈی سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔


تلنگانہ ۔ مہاراشٹرا سرحدی علاقہ میں شیر کی ہلچل
کاغذ نگر/27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع آصف آباد کے وانکڑی منڈل سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والی ہائی وے سڑک اور تلنگانہ کے سرحدی علاقہ گوے گاؤں کے قریب گزشتہ دو دنوں سے شیر کی ہلچل کی وجہ سے مقامی عوام اور راہگیروں میں دہشت و خوف کا ماحول موجود ہے۔ تلنگانہ کے سرحدی علاقے اور ٹول گیٹ کے قریب اچانک شیر نمودار ہونے سے ریاست مہاراشٹر کو جانے اور آنے والی ٹریفک اور عوام کے دلوں میں ڈر و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ریاست مہاراشٹرا سے کار کے ذریعے کوآنے والے ایک راہگیر نے اپنے سیل فون میں شیر کی ویڈیو قید کی، گزشتہ دو دنوں سے تلنگانہ اور مہاراشٹر کے سرحدی علاقے میں شیر کی ہلچل کی اطلاع ملنے پر محکمہ فارسٹ ملازمین نے کہا کہ جنگل کا رخ کرنے والے کچھ دنوں تک احتیاط برتیں ۔اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والے افراد سے راتوں کے اوقات احتیاط برتنے کا عوام کو مشورہ دیا۔