سنگاریڈی ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر کیلئے درکار فنڈس لانے کا تیقن

   

ضلع کلکٹر و دیگر اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ جگاریڈی و نرملا جگاریڈی کا جائزہ اجلاس
سنگاریڈی 23 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرملا جگا ریڈی چیرمین تلنگانہ انڈسٹیرئل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن اور جگا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کلکٹریٹ سنگاریڈی میں پی پراونیا کلکٹر، چندر شیکھر اڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) اور بلدیہ سنگاریڈی کے عہدیداروں کے ساتھ ڈمپنگ یارڈ مسئلہ پر جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ڈمپنگ یارڈ سے متعلق مسائل دریافت کیں۔اس موقع پر عہدیداروں نے بتا یا کہ ڈمپنگ یارڈ کے لئے اراضی مختص کردی گئی ہے اور اس اراضی کی حصار بندی کرتے ہوے شیڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے جس میں فی الحال سوکھا اور گیلے کچرے کو الگ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ کچرے کی سائنٹفک طریقہ سے تقسیم اور دیگر استعمال کے لئے جدید ٹکنالوجی مشنری کی ضرورت ہے۔ یومیہ 50 ٹن کوڑا کرکٹ صاف کرنے کی صلاحیت والی مشینیں درکار ہے۔ جگا ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ سنگاریڈی ڈمپنگ یارڈ میں عصری مشنری، آلات اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ڈیٹیل پروجیکٹ رپورٹ( ڈی پی آر) تیار کریں۔ جوہر نگر ڈمپنگ یارڈ کی طرز پر سنگاریڈی ڈمپنگ یارڈ بنایا جائگا جو نہ صرف آج بلکہ مستقبل کی ضرورتوں کو بھی پورا کریگا۔ انھوں نے سنگاریڈی ڈمپنگ یارڈ کو ایچ ایم ڈی سے 18 کروڑ روپیہ منظور کروانے کا تیقن دیا۔ اس خصوص میں سرفراز احمد کمشنر ایچ ایم ڈی اے سے ملاقات کرتے ہوے سنگاریڈی میں عصری ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر کی ضرورت سے واقف کرواتے ہوئے فنڈس منظور کروائیں گے۔ ڈمپ یارڈ میں کچرے کی باقاعدگی سے صفائی جاری رکھنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا اور کہا کہ وہ جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کریں اور فی الحال دستیاب طریقوں کا مطالعہ کریں اور دیگر بلدیات میں لاگو ٹکنالوجی اور اقدامات کا جائزہ لیں۔ جگا ریڈی نے کہا کہ وہ ڈمپ یارڈ اور کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کے لئے درکار جدید ٹکنالوجی پر مبنی مشنری کے لیے ضروری فنڈز لانے کے لئے سعی کریں گے۔