سنگاریڈی کو ترقی یافتہ شہر بنانے منصوبہ بند اقدامات

   

Ferty9 Clinic

عوامی مسائل کی یکسوئی اولین ترجیح ، سڑک کی سنگ بنیاد تقریب ، سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کا خطاب
سنگاریڈی ۔ سنگاریڈی ٹاون کے بلدی وارڈ نمبر 26 میں مسجد قباء تا مین روڈ 15 لاکھ روپیہ لاگتی سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی’ بی وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ’ شیخ صابر رکن بلدیہ وارڈ نمبر 26 نے شرکت کی۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی ٹاون میں عوام کو بلدی سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ عوامی مسائل کی یکسوئی اور ترقیاتی کام اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے شہری علاقوں کی ترقی کے لیے 14 ویں فینانس کمیشن اور پٹنا پرگتی پروگرام سے فنڈس جاری کر رہی ہے۔ سنگاریڈی ٹاون کے مختلف محلہ جات میں سی سی روڈ ‘ سی سی ڈرینج اور دیگر ترقیاتی کام انجام دئے جا رہے ہیں۔ سنگاریڈی کی ترقی کے لیے بہت کام کیا گیا لیکن مزید کام باقی ہے جس کو تلنگانہ حکومت مرحلہ واری طور انجام دے رہی ہے۔ سنگاریڈی کو خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنا نے منصوبہ بند طور پر کام کیا جا رہا ہے۔ ٹی آر ایس بر سر اقتدار آنے کے بعد شہر میں کی ترقیاتی کام انجام دئے گئے۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو کے تعاون سے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں ترقیاتی پروگرام تیزی سے جاری ہے۔ شیخ صابر رکن بلدیہ وارڈ نمبر 26 نے کہا کہ مسجد قباء￿ تا مین روڈ سڑک کی شدید ضرورت تھی۔ مسجد تا مین روڈ 15 لاکھ روپیہ سے 200 میٹر سی سی روڈ تعمیر کی جائے گی۔ وارڈ میں مزید ترقیاتی کام انجام دئے جائنگے۔ سڑک کی منظوری پر انھوں نے وزیر فینانس ہریش راو’ چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی اور بی وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سے اظہار تشکر کیا۔