سنگاپور جا رہی انڈیگو فلائٹ کی انڈونیشیا میں ایمرجنسی لینڈنگ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کیرالا کے تیروچیراپلی سے سنگاپور جا رہی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں اچانک کچھ جلنے کی بو آنے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی ضرورت پڑ گئی۔ یہ ایمرجنسی لینڈنگ بحفاظت انڈونیشیا میں کرائی گئی ہے لیکن فلائٹ 6E-1007 میں جلنے کی بو آنے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ تک مسافروں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی تھیں۔ کسی تکنیکی خرابی کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ جانچ کے بعد طیارہ میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی ہے۔ اس کے باوجود طیارہ کو پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور وسیع تر جانچ کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی جائے گی۔ فی الحال طیارہ انڈونیشیا ایرپورٹ پر ہے۔