سنگاپور۔ سنگاپور میں حیرت انگیز طور پر 9000 کیلوگرام ہاتھی دانت کو چکناچور کردیا گیا جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 98 کروڑ روپئے تھی۔ سنگاپور حکومت کا یہ اقدام جنگلی جانوروں اور ان کے اعضاء کی اسمگلنگ کے خلاف ایک جنگ ہے اور خصوصی طور پر ’’عالمی یوم ہاتھی‘‘ کے موقع پر ہاتھی دانت کی اتنی زیادہ مقدار کو کچل کر چکناچور کردیا گیا۔ 12 اگست کو عالمی یوم ہاتھی منایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال ضبط کئے گئے 8,800 کیلو ہاتھی دانت بھی اس میں شامل ہیں جو 300 آفریقی ہاتھیوں سے حاصل کئے گئے تھے۔ اس موقع پر حکام نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہاتھی دانت کو چکناچور کردینے کا یہ اہم ترین واقعہ تھا۔