مقبوضہ بیت المقدس : سنگاپور نے اسرائیل کے ساستھ تعلقات معمول پر آنے کے بعدتل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپید کے دفتر نے بتایا کہ سنگاپور کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی ملاقات میں بتایا کہ سنگاپور اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس کے بعد دونوں ممالک نے سفارت خانے کی دستاویزات پر دستخط بھی کئے۔