حیدرآباد : /29 ستمبر (سیاست نیوز) مشہور سنگر و یو ٹیوبر ملک تیجا کے خلاف جگتیال پولیس میں دھوکہ دہی و عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ملک تیجا جو محکمہ کلچرل کے ملازم ہے جو حکومت کی اسکیمات کو گیتوں کے ذریعہ عوام تک پہنچاتے ہیں ۔ ان کی خاتون اسسٹنٹ نے جگتیال پولیس میں دھوکہ دہی اور عصمت ریزی کی شکایت درج کرائی اور بتایا کہ یو ٹیوب چیانل میں انہیں بھی حصہ دینے کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور ان کے ساتھ عصمت ریزی کی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ش