سنگما نے مودی سے ملاقات کی

   

نئی دہلی: میگھالیہ کے وزیراعلی کونراڈ سنگما نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سنگما کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر مہتا ب لنگدوہ نے مسٹر مودی سے ملاقات کی اور 21جنوری 2022کو میگھالیہ کے پچاسویں ریاستی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم کے دفتر نے دونوں لیڈروں سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر سنگما نے آج وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔