میدک ۔ میدک کے گھن پور آیاکٹ پراجکٹ کے تحت 25 ہزار ایکڑ پر محیط فصلوں کو یقینی بنانے کیلئے سنگور پراجکٹ سے 10 جنوری سے پانی کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ دفتر ضلع کلکٹر میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں جو محض فصلوں کی ترقی کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے ایم ایل اے میدک پدما ریڈی کو واقف کروایا ۔ اس اجلاس میں صدرنشین بلدیہ آفیسر چندراپال ، ای ای اریگیشن مسٹر ایسا ، آر ڈی او میدک ، نرساپور سائی رام ، شیام پرکاش کی شرکت ہوئی ۔ کلکٹر میدک نے کہا کہ میدک ٹاون کے پورے 22 بلدی وارڈس میں آئندہ سال مارچ کے دوران مشن بھگیرتا اسکیم کے تحت صاف و شفاف پانی کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 5235 ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ جس میں 1537 مکانات کی تعمیرات مکمل کرلی گئی ۔
مختلف ارکان و سرپنچ کی ٹی آر ایس میں شمولیت
یلاریڈی ۔ ڈیویژن کے منڈل سداشیونگر کے امرلا بنڈا پنچایت سرپنچ شریمتی لتا اپنے پنچایت ارکان کے ساتھ اور مقامی 50 متحرک نوجوانوں کے ساتھ کانگریس کو خیرآباد کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے ان تمام کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اپنی جماعت میں شامل کرلیا ۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے اس موقع پر مزید کہاکہ ریاستی حکومت کی عوام کیلئے کی جارہی بہترین خدمات کو دیکھ کر دوسری جماعتوں کے قائدین اور ارکان ٹی آر ایس کا رخ کر رہے ہیں تمام ارکان کو انہوں نے عوام خدمات بہتر طریقہ سے کرتے رہنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی پی ، اے ایم سی صدور رکن معاون منڈل پریشد ارکان ، سوسائٹی صدور اور دوسرے موجود تھے ۔