سنگور ڈیم کے دو دروازےکھول کر پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد 16اگست(یواین آئی) تلنگانہ کے سنگاریڈی کے مانجراپراجکٹ میں آبی کی سطح میں اضافہ ہوگیاجس پر سنگور ڈیم کے عہدیداروں نے ہفتہ کی صبح مزید دو دروازے (نمبر 6 اور نمبر 10) کھول دیے ، جس کے بعد ڈیم سے جملہ 43،176 کیوسک پانی کا اخراج ہونے لگا۔ اس طرح اب تک جملہ پانچ دروازے کھولے جا چکے ہیں جن میں سے تین ہفتہ کو کھولے گئے ۔ ذرائع کے مطابق، اس پراجکٹ میں فی الحال 24،000 کیوسک سے زائد پانی کا بہاو دیکھاگیا تاہم آبگیرعلاقوں میں جاری شدید بارش سے دن گزرنے کے ساتھ پانی کی مقدار میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔