سنیکت کسان مورچہ اڈانی فروٹ اسٹور کا محاصرہ کرے گا

   

شملہ: سنیکت کسان مورچہ نے جمعرات کو ہماچل پردیش کے چار جگہوں پر اڈانی فروٹ اسٹور اور پروسیسنگ پلانٹس کے محاصرے کی اپیل کی ہے ۔ایس کے ایم کنویز ہریش چوہان نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت 18کمپنیوں کے اجارہ داری کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ اڈانی ایگرو فریش اور دیگر 10کمپنیو کے نمائندے 23اگست کو ہونے والی میٹینگ میں شریک نہیں ہوئے ۔ یہ میٹینگ حکومت کی طرف سے ڈاکٹر وائی ایس پرمار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی صدارت میں قائم ایک 13افراد کے پینل نے کی تھی، یہ اڈانی اور دیگر نجی کمپنیوں کی انتظامیہ کی سفاشات اور سیب کی قیمتوں کو دیکھنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملاقات کے درمیان کسانوں نے مطالبہ کیاکہ نجی کمپنیوں کو سیب کی صنعت میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے سے پہلے انھیں حکومت اور نجی کمپنیوں کے بیچ ہونے والے دستخط شدہ مفاہمت کی یاد داشت پڑھی جائے ۔مسٹر چوہان نے بی جے پی حکومت پر اڈانی ایگرو فروٹس کی حمایت کرنے کا الزام لگایااور اس پر حکومت کی حمایت سے سیب کے کاشتکاروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔