سوئگی میں ملازمین اب دوسری زائد ملازمت بھی کرنے کے اہل

   

نئی دہلی۔ سوئگی، کمپنی جو آن لائن کھانے کے آرڈرنگ اور ڈیلیوری کی سہولت فراہم کرتی ہے اس نے کہا کہ وہ صنعت میں اپنی نوعیت کی پہلی مون لائٹنگ پالیسی لائی ہے، جس کے تحت ملازمین مختلف پراجکٹس پر کام کر سکتے ہیں۔ اندرونی منظوری کے ساتھ دوسرے کام یا دوسرے منصوبوں پر کام کرنے کے اہل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے مفت یا مالی طور پر منافع بخش بھی ہو سکتے ہیں۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے اس میں وہ کام شامل ہو سکتا ہے جو دفتر کے بعد یا ہفتے کی چھٹی کے دوران کیا جاتا ہے، جس سے ان کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی سوئگی کے کاروبار کے ساتھ مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے۔ مون لائٹنگ پالیسی کے تحت ہوگا۔