سوارا بھاسکر نے ارنب گوسوامی کے رپبلک بھارت سے اشتہارات ہٹانے کا استفسار کیاہے

,

   

ممبئی۔ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک روز قبل زوماٹو سے استفسار کیاہے کہ وہ ارنب گوسوامی کے ریپبلک بھارت سے اپنے اشتہارات ہٹالیں۔انہوں نے ٹوئٹ کاکیاکہ”سنو زوماٹو میں آ پ کی مستقبل گاہک ہوں۔

کیا آپ کا منصوبہ نفرت کی دفاع ہے اورنفرت پھیلنے والے چیانلوں جیسے ریپبلک بھارت سے اپنے اشتہارات ہٹائیں۔مجھے ٹھیک نہیں لگایا میرا پیسہ بالراست ایسے نفرت بھڑکانیوالوں کو جائے۔ اپنے گاہکوں کی سنیں“

زوماٹو کا سوارا بھاسکر کو جواب
ٹوئٹ کے ردعمل میں کھانا فراہم کرنے والی کمپنی نے لکھا کہ”ہائی سوارا‘ مہربانی فرماکر نوٹ کرلیں‘ سوائے اپنے مواد کے ہم کسی بھی مواد کی تصدیق نہیں کرتے ہیں۔ ایسا کہاجارہا ہے۔ ہم اس پر غورکررہے ہیں“۔

ارنب گوسوامی کے حامیوں نے کس طرح کا ردعمل پیش کیا
اس پر ردعمل پیش کرتے ارنب گوسوامی کے حامیوں کے زوماٹو کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دیں۔ ان میں سے ایک نے لکھا کہ”میں اپنے دستوں پر زوردے رہاہوں کہ وہ زوماٹو کے ذریعہ ارڈر دینا بند کردیں۔ پیش ہیں کچھ اس طرح کے ردعمل پر مشتمل ٹوئٹس

https://twitter.com/Contrarian12345/status/1329247617537064960?s=20

 

 

https://twitter.com/nto1927/status/1329167400697274373?s=20

https://twitter.com/nto1927/status/1329167400697274373?s=20

 

ایسا لگ رہا ہے کہ ٹوئٹر صارفین گروپس میں منقسم ہوگئے ہیں۔ ایک گروپ زوماٹو سے استفسار کررہا ہے کہ وہ رپبلک بھارت سے اپنے اشتہارات ہٹائیں جبکہ دوسرے گروپ مذکورہ ٹی وی چیانل کی حمایت میں زوماٹو کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس سے قبل مرکزی او رریاستی حکومت کے تحت کام کرنے والے سابق بیورو کریٹس نے اس کمپنی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے زوردیاتھا کہ تقسیم پیدا کرنے والے چیانلوں کو اشتہارات دینا فوری بند کردیں۔