ممبئی۔ مبینہ ”لوجہاد“ پر جاری تنازعہ کے پس منظر میں بالی ووڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک ٹوئٹر صارف کے مزے دار پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔جس میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو سڑک کی مسافت بتانے والے سائن بورڈ پر مشتمل ہے اور اس پر لکھا ہے”دہلی786“۔مذکورہ صارف نے اس پوسٹ کا کیپشن ”کیلومیٹر جہاد“ لکھا ہے۔
🤣🤣🤣🤣👏🏽 https://t.co/h6EZm1WPst
— Swara Bhasker (@ReallySwara) November 24, 2020
لوجہاد کے متعلق سوارا بھاسکر کا کیا کہنا ہے؟
ایک روز قبل اداکارہ نے ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی عدم موجود ”لوجہاد“ کو روکنے کی کوشش کررہی ہے“
More international acclaim for our governance model! 👏🏽👏🏽👏🏽👏🏽👏🏽 🙄🙄🙄🙄
“The Bharatiya Janata Party is determined to stop a non-existent “love jihad” ..” 🙈🙈🙈👹👹👹
India’s ruling party invents a Muslim plot against Hindu women | Asia | The Economist https://t.co/OjsXI3ki09— Swara Bhasker (@ReallySwara) November 23, 2020
لوجہاد کے خلاف قانون
یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ ہندوتوا گروپس جس ”لوجہاد“ کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں وہ اس وقت مقبول ہوگیا جب کچھ ریاستوں نے اس کے خلاف قانون مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
لوجہاد کے خلاف سخت قانون لانے کا فیصلہ یوپی حکومت نے کیاہے۔مدھیہ پردیش کی شیو راج سنگھ چوہان حکومت نے بھی اس کے خلاف بہت جلد سخت قانون لانے کا فیصلہ کرلیاہے۔
تاہم جب تمام ریاست میں تمام پولیس اسٹیشنوں سے استفسار کیاگیا کہ مشتبہ معاملات کی رپورٹ کریں اور ایک 8رکنی ایس ائی ٹی ماہ ستمبر میں تشکیل دی گئی تو صرف 14معاملات دستیاب ہوئے ہیں۔
دی وائر کی رپورٹ کے مطابق 14معاملات کی جانچ کرنے کے بعد ایس ائی ٹی کو جانکاری ملی ہے یہ معاملات متفقہ ہیں۔