سوتیلے باپ نے لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا

   

حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مشیرآباد بھولکپور میں ایک دلخراش واقعہ میں سوتیلے باپ نے بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ لڑکی یاسمین النساء فون زیادہ استعمال کرتی تھی جس پر سوتیلا باپ محمد توفیق برہم تھا۔ ہفتہ کی شب بھی لڑکی فون پر مصروف تھی کہ توفیق نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور پھر برہمی کی حالت میں گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ توفیق قتل کے وقت نشہ میں تھا۔ لڑکی کی بہن نوشین النساء نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس ٹیم نے مقام واردات پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہاسپٹل منتقل کردیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا گیا کہ 2012 میں متوفی لڑکی کے حقیقی والد شیخ اکبر کی ٹرین حادثہ میں موت ہوگئی تھی ۔ لڑکی کی ماں رحیم النساء نے محمد توفیق سے شادی کرلی ۔ انسپکٹر مشیرآباد نے بتایا کہ سوتیلے باپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ۔ب