سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے والی ماں کو 15سال کی سزا

   

بغداد : عراقی عدالت نے سات سالہ بچے موسی ولا کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والی سوتیلی ماں عذرا الجنابی کو پندرہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ العربیہ نے عراقی خبررساں ادارے ’واع‘ کے حوالے سے بتایا کہ الکرخ فوجداری عدالت نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ ’سوتیلی ماں نے سات سالہ بچے کو کچن کے سامان اور ہاتھ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا‘۔ عدالت نے کہا ’ سوتیلی ماں نے بچے کا سر دیوار سے ٹکرایا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی‘۔ یاد رہے کہ سوتیلی ماں نے سزا سنائے جانے سے قبل سات سالہ بچے کو زدوکوب کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ محکمہ انسداد جرائم نے بچے کے قتل کے واقعہ کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں سوتیلی ماں کو یہ اعتراف کرتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اس نے بچے کو اتنی بار مارا کہ انہیں شمار نہیں کیا جاسکتا‘۔’وہ مجھے ماما کہہ کر پکارتاتھا۔