نئی دہلی: قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال منگل کو راجستھان کے سالار ہنومان مندر کے نزدیک تاریخی سوجان گڑھ قصبہ میں 250 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے 300 بستروں کے سکشم آروگیہ وہار ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔سکشم فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی کے سی مالو نے اتوار کو یہاں بتایا کہ راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا، طبی اور صحت کے وزیر گجیندر سنگھ کھینوسر، شہری ترقی اور ہاؤسنگ (یو ڈی ایچ) کے وزیر جھبر سنگھ کھرا، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر اویناش گہلوت اور بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے سابق لیڈر راجندر راٹھور بھی خصوصی مہمان کے طور پر موجود ہوں گے ۔اس موقع پر آل انڈیا سانگلیہ دھونی پیٹھادھیشور اوم داس جی مہاراج بھی موجود رہیں گے ۔