سورت میں عمارت منہدم، کئی افراد ملبہ میں دب گئے

   

سورت : گجرات کے شہر سورت میں آج ایک زیرتعمیر عمارت کی دیوار گرنے کے بعد اِس میں کئی افراد دب گئے ہیں۔ ملبے کو ہٹاکر دب جانے والے مزدوروں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گزشتہ سال گجرات کے وڈوڈرا میں اِسی طرح تعمیری حادثہ پیش آیا تھا جس میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 3 منزلہ عمارت کی تزئین نو کا کام جاری تھا کہ عمارت منہدم ہوئی تھی۔