سورت میں کمرشیل کامپلکس میں خوفناک آتشزدگی، 20 ہلاک

,

   

کئی طلبہ نے بچنے کیلئے بلندی سے چھلانگ لگاکر جان دیدی، وزیراعظم کا اظہارافسوس

سورت ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے شہر سورت میں ایک چار منزلہ کمرشیل کامپلکس انتہائی مہیب آتشزدگی کی لپیٹ میں آ گیا جس کے نتیجہ میں وہاں ایک کوچنگ سنٹر میں موجود کم سے کم 20 طلبہ ہلاک ہوگئے۔ ان میں اکثر دم گھٹنے اور آگ سے بچنے بلندی سے چھلانگ لگا کر باہر نکلنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ٹیلیویژن چینلوں نے اس ہولناک واقعہ کے انتہائی دلخراش مناظر دکھایا ہے۔ سرتھانہ میں تکشاشیلا کامپلکس واقع ہے جہاں مہیب آگ کے دوران کئی طلبہ نے خود کو بچانے کی کوشش کے طور پر بلندی سے چھلانگ لگا کر جان دیدی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست میں پیش آئے المناک واقعہ پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چیف منسٹر وجئے روپانی نے متاثرین کی مدد کیلئے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متوفی طلبہ کے خاندانوں کو فی کس 4 لاکھ روپئے کی امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔