شارجہ ۔ شارجہ کا وہی گراؤنڈ جہاں سچن تنڈولکر نے چھکے اور چوکے لگا کر دنیا کو اپنا مداح بنایا تھا، اب 13 سالہ ویبھو سوریاونشی کا بیٹ بھی بول بول پڑا ہے۔ اس ہندوستانی اوپنر نے انڈر 19ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کی۔ ویبھو سوریاونشی نے میدان میں داخل ہوتے ہی اپنا جادو دکھایا۔ انہوں نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا اوراگلی 10 گیندوں پر 4 چھکے لگائے۔ ویبھو سوریاونشی نے صرف 32 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ یہ انڈر 19 ایشیا کپ میں ان کی پہلی نصف سنچری ہے۔ دوسرے اوور کی دوسری گیند پر ویبھو سوریاونشی کو اسٹرائیک ملا اور انہوں نے علی اصغر کی گیند پر سلو سوئپ شاٹ کھیل کر چھکا لگایا۔ یہ چھکا اتنا لمبا تھا کہ تبصرہ نگار حیران رہ گئے۔ اس کے بعد سوریاونشی نے آیان خان کی تیسری اور پانچویں گیند پر لمبا چھکا لگایا۔ چوتھے اوور میں ویبھو نے پھر ایک بڑا شاٹ کھیلا اور چھکا لگایا حالانکہ وہ 13 سال کے تھے لیکن انہوں نے یہ تمام چھکے 80 سے 90 میٹر کے درمیان لگائے جو ان کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ویبھو سوریاونشی کے لیے یہ اننگز بہت اہم تھی کیونکہ وہ گزشتہ دو میچوں میں آزادانہ طور پرنہیں کھیل پائے تھے۔ پاکستان کے خلاف وہ کھلاڑی صرف ایک رن بنا سکے اور جاپان کے خلاف ویبھو نے صرف 23 رنز بنائے۔ لیکن یو اے ای کے خلاف اس کھلاڑی نے جس طرح کی بیٹنگ کی، اسے دیکھ کر سب کو اندازہ ہوگا کہ راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں اس کھلاڑی کو1.1 کروڑ روپے کی قیمت پرکیوں خریدا۔