سوریا ٹی 20 درجہ بندی میں نمبر ون

   

دبئی۔ ہندوستان کے مڈل آرڈر بیٹر سوریا کمار یادو نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں گزشتہ ہفتے دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔یادیو کے سڈنی میں نیدرلینڈز کے خلاف 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 اور پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 40 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز نے انہیں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کی، جو اس سال 4 ستمبر سے پہلے نمبر پر تھے۔یادیو ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست رہنے والے 23 ویں کھلاڑی ہیں اور ویراٹ کوہلی کے بعد ٹی20 کرکٹ میں نمبر 1 پر پہنچنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ستمبر 2014 سے دسمبر2017 تک مختلف ادوار میں 1,013 دن پہلے مقام پرگزارے۔ یادیو کی ریٹنگ 863 ہے۔ پوائنٹس بھی کسی ہندوستانی کے دوسرے بہترین پوائنٹس ہیں، ستمبر 2014 میں کوہلی کے 897 پوائنٹس سب سے زیادہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس سری لنکا کے خلاف 104 اور انگلینڈ کے خلاف 62 کے اسکور کے بعد کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسو بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز بنانے کے بعد ٹاپ 10 میں داخل ہونے والے ایک اور کھلاڑی ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق، کیریئر کی بہترین آٹھویں پوزیشن پر 17 مقامات کی چھلانگ کے بعد پہنچے ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 73 رنز کی اننگز کھیل کر وہ تین درجے اوپر پہنچ کر 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ افغانستان کے رحمان اللہ گربازچار درجے ترقی کر کے مشترکہ 17 ویں، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر دو درجے ترقی کر کے 28 ویں، سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسا آٹھ مقامات کی بہتری کے بعد29 ویں نمبر پر ہیں ۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس دو مقامات کی ترقی سے 36 ویں مقام پر اور آسٹریلیا کی جوڑی مچل مارش دو درجے ترقی کے بعد31 ویں مقام پر اور مارکس اسٹوئنس دو درجے ترقی کے بعد39 ویں مقام میں شامل ہیں۔ تازہ ترین ہفتہ وار ترقی جس میں منگل تک مکمل ہونے والے میچوں کی کارکردگی پر غورکیا گیا ہے، سری لنکا کے اسپنر وینندو ہسرنگا کو بولروں میں چار درجے ترقی کرتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ہسرنگا جو گزشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نمبر 1 بن گئے تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ اور افغانستان کے خلاف تین وکٹیں لینے کے بعد دوبارہ پہلے مقام پرآگئے ہیں۔ ہسرنگا کے افغانستان کے اسپنر راشد خان سے صرف تین پوائنٹس کم ہیں۔ اس عرصے کے دوران نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف دو دو وکٹیں حاصل کرنے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولرسیم کرن دو درجے اوپر چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولراینریچ نورٹجے بنگلہ دیش کے خلاف 10 رنز پر چار وکٹیں لینے کے بعد 11 درجے ترقی کرکے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینٹنر ٹاپ 10 میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی بالترتیب 12 ویں اور 16 ویں مقام پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لونگی نگیڈی کی ہندوستان کے خلاف 29 رنز پر چار وکٹوںکی شاندار بولنگ کی بدولت وہ 11 درجے ترقی کر کے اکشر پٹیل کے ساتھ مشترکہ 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون تین درجے ترقی کرتے ہوئے 18 ویں، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد وسیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ 21 ویں، نیوزی لینڈ کے اسپنر ایش سودھی تین درجے ترقی کے ساتھ 22 ویں اور افغانستان کے بائیں ہاتھ کے بولر فضل الحق فاروقی چار درجے ترقی کے بعد مشترکہ 24ویں نمبر پر اور ہندوستان کے ارشدیپ سنگھ 16 مقامات کی ترقی سے 27ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔