دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نیبیٹرس کی نئی درجہ بندی جاری کر دی جس میں بابر اعظم کا ایک درجے کم ہو گیا ہے۔ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلا مقام پر قبضہ برقرار ہے ، بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے اورہندوستان کے سوریا کمار یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پانچواں اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا چھٹا نمبر ہے۔