سوریہ پیٹ میں کانسٹیبل کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ

   

حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) سوریہ پیٹ ضلع میں ایک کانسٹبل کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نڈی گوڈیم پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل کرشنم راجو جسے ڈیپوٹیشن پر سوریہ پیٹ کلکٹریٹ آفس پر تعینات کیا گیا تھا، بتایا جارہا ہے کہ اس نے اب تک چار شادیاں کی ہیں جس میں ایک 13 سالہ نابالغ لڑکی جو دسویں جماعت کی طالبہ ہے اس سے شادی کی۔ پولیس نے لڑکی کی ماں کی شکایت پر اس کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں بھی اس کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے معطل کیا گیا تھا۔ سب انسپکٹر بالو نائک نے بتایا کہ کرشنم راجو کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ضلع ایس پی نرسمہا نے بتایا کہ کرشنم راجو کانسٹبل کو ایک ہفتہ قبل ہی معطل کردیا گیا تھا اور شکایت وصول ہونے کے بعد 4 شادیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ (ش)