سوشانت ڈینگو سے متاثر، آرام کا مشورہ

   

٭ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت کو بتایا جاتا ہے کہ ڈینگو کی تشخیص ہوئی ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ وہ چند روز سے بیمار ہیں اور مختلف ٹسٹ سے معلوم ہوا کہ وہ ڈینگو سے متاثر ہوگئے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے اپنی مصروفیات منسوخ کردیئے ۔ وہ ابوظہبی کا سفر کرنے والے تھے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کردیا۔

انڈیا۔افغانستان ورلڈکپ کوالیفائر ڈرا
٭ تاجکستان کے دوشنبے میں ہندوستان اور کمتر رینک والے افغانستان کے درمیان جمعرات کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔ انڈیا کو شکست ہی ہوجاتی لیکن انجری ٹائم کے گول نے اسے بچالیا۔