سوشل میڈیا ذرائع پر اُردو یونیورسٹی میں ورکشاپ

   

ستیش جیکب، پنکج پچوری، شمس طاہر خان کے بشمول صحافیوں کی شرکت
حیدرآباد، یکم ؍ مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام سہ روزہ ورکشاپ ’’مستقبل کی صحافت میں سوشل میڈیا ذرائع کا استعمال‘‘ کا 5 تا 7؍ مارچ کو منعقد ہوگا ۔ افتتاحی اجلاس صبح :30 9 بجے لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ بزرگ صحافی جناب سید وقار الدین، ایڈیٹر ان چیف، رہنمائے دکن مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر احتشام احمد خان کے بموجب اس موقع پر جناب سید وقار الدین کی صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں تہنیت بھی پیش کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، صدارت کریں گے۔ صحافی جناب ستیش جیکب، سابق ڈپٹی بیورو چیف بی بی سی مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ صحافی جناب پنکج پچوری، بانی ایڈیٹر ان چیف، گو نیوز، نئی دہلی ؛ صحافی جناب شمس طاہر خان، آج تک، نئی دہلی؛ محترمہ سادھیکا تیواری، ملینیل میڈیا پروفیشنل، نئی دہلی؛ جناب عامر حق، ریسڈنٹ ایڈیٹر ٹائمس نائو، لکھنؤ؛ محترمہ سربھی ملک، گوگل نیوز لیب، نئی دہلی؛ جناب سید خالد شہباز، سی ای او، میڈیا پلس، حیدرآباد ریسورس پرسنس میں شامل ہوں گے۔ ورکشاپ میں ممتاز صحافی ، طلبہ کو تکنیکی تربیت دیں گے اور صحافت کے گر سکھائیں گے۔