سوشل میڈیا پر تلگو فلم اداکارہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

   


حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) سوشل میڈیا کے ذریعہ تلگو فلم اداکارہ کو ہراساں کرنے والے ایک بدغماش کو سائبرکرائم پولیس سائبرآباد نے گرفتار کرلیا۔ سائبر کرائم پولیس نے 30 سالہ پنڈری راما وینکٹاویرا راجو ساکن کوناسیما ضلع آندھراپردیش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ویرراجو ہراساں کررہا تھا اور اداکارہ کی تصویر کے ساتھ قابل اعتراض جملے لکھتے ہوئے اس مواد کو سوشل میڈیا پر وائرل کررہا تھا۔ اس نے ایک فرضی ٹوئیٹر اکاؤنٹ تیار کیا اور اس کے ذریعہ تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد بالخصوص خواتین کو ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ع