سوشل میڈیا پر دیسی طمنچہ لہرا کر ریل بنانا مہنگا ثابت، پولیس نے گرفتار کیا

   

نئی دہلی: جنوبی دہلی پولیس کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر نظر رکھتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو مقامی مجرموں اور فلمی غنڈوں سے متاثر ہو کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر غیر قانونی ہتھیاروں سے ریل بناتا تھا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہتھیاروں سے ریل بنانے والے مجرم روہت عرف روہن کو ایک دیسی ساختہ پستول اور 1 کارتوس سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے امبیڈکر نگر پولیس اسٹیشن میں 25 آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔