سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پھیلانےوالا آر ایس ایس کا کارکن گرفتار

,

   

چینائی : ٹاملناڈو میں فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں آر ایس ایس کے ایک اہم کارکن کو گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹاملناڈو پولیس نے فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں آر ایس ایس کے ایک اہم کارکن ’سرو ن‘ کو گرفتار کرلیا۔ اس پر الزام ہے کہ ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کیلئے وہ افواہیں پھیلانے میں مصروف تھا۔حکمراں ڈی ایم کے پارٹی کے ایک رہنما نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت دی تھی جس کے بعد ٹاملناڈو پولیس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے آر ایس ایس کے کارکن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ایک اور ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سرون بی جے پی کے آئی ٹی سیل کیلئے کام کرتا تھا۔