بریلی : اترپردیش بریلی میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کے الزام میں پولیس نے ایک امام کو گرفتار کیا ۔میر گنج تحصیل مونی میاں مسجد کے امام شریف احمد پر ہندو مذہب کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کا الزام ہے ۔پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے ۔میر گنج تھانہ علاقے میں ایک فیس بک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں ہندو مذہب کے خلاف قابل اعتراض باتیں تھیں ۔ پوسٹ محمد شریف احمد کے اکاونٹ سے کیا گیا تھا۔ جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی پولیس نے جانچ شروع کردی۔ جانچ میں یہ تصدیق ہوئی کہ یہ پوسٹ میر گنج کی مونی میاںمسجد کے امام شریف احمد کے ذریعہ کی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے ا ن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔اڈیشنل ایس پی شمالی مکیش چندر مشرا نے بتایا کہ پولیس نے ہفتہ کی صبح ملزم امام کو گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سماج میں امن و امان کو متاثر کرسکتی ہیں۔