سوشل میڈیا پر ’’کتے‘‘ کی چکر سے کروڑ ہا روپیوں کی آمدنی

   

ویڈیوز شائقین کی پسند، انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں فالورس
حیدرآباد۔24۔مئی (سیاست نیوز) سوشل میڈیا پر اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنا جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے ہنرمندی کے کرتب دکھانا آج کل سماج میں عام رجحان بن گیا ہے اور اس دوڑ میں اب عمر کی کوئی قید نہیں رہی بلکہ انسان تو انسان جانوروں کی دوڑ بھی شروع ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر راتوں رات معروف ہونا کوئی نئی بات نہیں رہی بلکہ سوشل میڈیا سے کمانے کا آسان طریقہ بن گیا ۔ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ان دونوں سوشل میڈیا پر چکر لگانے والے کتے کی آمدنی سالانہ 8 کروڑ روپئے ہے۔ آپ کے ویڈیوزکو شائقین کی جانب سے پسند کرنا اور لائیک کرنا آپ کو بلندیوں پر پہنچاسکتا ہے لیکن اس دوڑ میں کتے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایک سال میں 8 کروڑ کی کمائی کرتا ہے ۔ یہ کتا اپنے مالک کی نصیحت پر عمل کرتا ہے اور گھر کے کام کاج میں مدد کرتا ہے ۔ اس کتے کی ویڈیو کو پہلی مرتبہ سال 2018 ء میں انسٹاگرام پر پیش کیا گیا اور سوشل میڈیا پر اس کتے کی ویڈیو جس کا نام ٹکر ہے ، بہت زیادہ پسند کیا گیا جو بیرون ملک ایک انجنیئر جوڑے کا کتا ہے ۔ جنہوں نے اس کتے کا نام ٹکر رکھا اور اس کے نام سے انسٹاگرام ، فیس بک پر آئی ڈی تیار کی اور ایک یوٹیوب چیانل بھی چلایا جاتا ہے ۔ آپ کو یہ جان کر مزید حیرت ہوگی کہ اس کتے کے انسٹاگرام پر تین ملین فالورس ہیں جبکہ فیس بک 4 ملین اور یو ٹیوب پر 50 لاکھ چاہنے والے ہیں۔ع