سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے: راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کی جا سکتی ہے اور سوشل میڈیا کمپنیاں چاہیں تو کسی بھی پارٹی سے الیکشن جیت سکتی ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسی بھی پارٹی کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد کو ایک نظریہ اور اس کے لیڈروں کی جانب سے سماج میں انتشار پیدا کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بات ‘بھارت جوڑو’ یاترا کے دوران سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور جی جی پاریکھ کی قیادت میں سول سوسائٹی کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔