سوشیل میڈیا ٹوولرس کے خلاف مقدمات کے بعد گرفتار

   

عوامی نمائندوں کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔29۔مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے 8 سوشیل میڈیا ٹرولرس کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا جو عوامی نمائندوں کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر کرائمس سنیہا مہرا نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر ٹی آر پی ریٹنگ میں اضافہ کرنے کیلئے بعض افراد سیاسی شخصیتوں اور عوامی نمائندوں کو نشانہ بنارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سوشیل میڈیا چیانلس پر سبس کرائبرس میں ا ضافہ اور پی آر پی ریٹنگ بھی بڑھانے کیلئے 20 تا 30 سال کے درمیان نوجوان ان حرکتوں میں ملوث ہورہے تھے۔ سائبر کرائم پولیس نے 20 علحدہ مقدمات درج کئے ہیں جس میں سوشیل میڈیا چیانلس کے مالکین ، اپ لوڈ کرنے والے افراد اور چیانلس چلانے والے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم پولیس نے انکی ٹیم نے 8 نوجوانوں اے سرینواس راؤ (وجئے نگرم) ، ایس منی کنٹہ (کڑپہ) بی سراون (نظام آباد) ، ایم سینو (ورنگل) ، وی نوین (جگتیال ) ، بی چندر شیکھر) (کریم نگر) اور بی سریکانت جو عوامی نمائندوں کے ویڈیوز سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد مواد گشت کرا رہے تھے ۔ ڈی سی پی سائبر کرائمس نے کہا کہ مذکورہ افراد کی نشاندہی کے بعد انہیں نشاندہی کے بعد سی آر پی سی کے دفعہ 41 کے تحت نوٹس جاری کی گئی ۔ب