سوشیل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا کم عمر لڑکا گرفتار

   

حیدرآباد /22 جنوری (سیاست نیوز ) رچہ کونڈہ کی سائبر کرائم ٹیم نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ نوجوان متوطن ضلع کرنول آندھراپردیش درخواست گزار لڑکی کو مسلسل فون پر میسیجیس اور واٹس اپ کے ذریعہ قابل اعتراض تصاویر بھیج رہا تھا ۔ سائبر کرائم ٹیم نے بتایا کہ نومبر 2018 ء میں درخواست گزار کو اس کے موبائیل فون پر ایک فون کال موصول ہوا تھا اور اس کے بعد سے ہی کم عمر نوجوان نے لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور مسلسل فون کالس ، میسیجیس اور واٹس ایپ پر قابل اعتراض تصاویر اور مواد بھیجنے لگا ۔ کم عمر لڑکے کی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ جس کے نتیجہ میں اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا گیا ۔