سوشیل میڈیا پر گشت کر رہی تصویر

   

پولیس اہلکار کے جذبہ فرض شناسی اور بے لوث خدمات کو خراج
حیدرآباد 30 مارچ ( سیاست نیوز ) پولیس عملہ کی بے لوث خدمات کی مثالیں شائد کم ہی ملتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ پولیس عملہ میں بے لوث ‘ فرض شناس اور جذبہ سے سرشار ملازمین کی کوئی کمی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر ایک تصویر گشت کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پولیس ملازم سنسان سڑک پر تنہا بیٹھا کھانا کھانے میں مصروف ہے ۔ یہ پولیس اہلکار لاک ڈاون کے دوران ڈیوٹی انجام دے رہا ہے اور چونکہ ہنگامی صورتحال میں انہیں گھر جانے یا سکون کے ساتھ اپنے افراد خاندان کے ساتھ کھانا کھانے کا بھی موقع نہیں مل پا رہا ہے ایسے میں یہ پولیس ملازم ڈیوٹی کے دوران ہی سڑک پر بیٹھ کر کھانا کھاتا اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس تصویر پر سوشیل میڈیا میں کئی افراد نے اس پولیس اہلکار کی ستائش کی ہے اور اظہار تشکر بھی کیا ہے ۔ سوشیل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اس پولیس اہلکار کے جذبہ کو سلام کیا ہے ۔ سوشیل میڈیا پر کہا گیا ہے کہ پولیس ہی وہ محکمہ ہے جس پر سب سے زیادہ تنقیدیں ہوتی ہیں لیکن ایسے میں ایک پولیس ملازم کے جذبہ کی ہر گوشے سے ستائش کی گئی ہے ۔